فیس بک کے ذریعے داعش کے خونخوار خواتین یرغمالیوں کی نیلامی کررہے ہیں
نئی دہلی: ۳۱؍مئی: (ایجنسی) دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد اب سوشل میڈیا پر خواتین یرغمالیوں کی نیلامی کر رہے ہیں۔ یہ یزیدی اور عیسائی لڑکیاں ہیں جنہیں آئی ایس آئی ایس کے حملہ آور گروہوں نے شام اور عراق سے اغوا کیا یا پھر حملوں کے دوران یرغمال بنایا ہے۔آرٹی ڈاٹ کام میں شائع رپورٹ کے مطابق، 20 مئی کو ابو اسد المانی نام کے داعش کے دہشت گرد نے فیس بک پر پوسٹ کیا، اس نے لکھا 'غلام خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہو بھائی لوگ، اس کی قیمت 8000 ڈالر ہے۔رپورٹ کے مطابق تنظیم ایسا فنڈ جمع
کرنے کے مقصد سے کر رہی ہے۔ وہ وقتاً فوقتاً خواتین یرغمالیوں کی الگ الگ تصاویر پوسٹ کرتا ہے۔ فیس بک ان تصاویر کو چند گھنٹوں کے اندر ہٹا لیتا ہے۔ یہ صاف نہیں ہو پایا کہ دہشت گرد ابو اسد المانی یہ خود کر رہا تھا یا پھر کسی اور کی طرف سے ایسا کر رہا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کے جال میں پھنسی سینکڑوں لڑکیوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ہو رہا ہے اور ان کا جنسی استحصال ہو رہا ہے۔ یہ تمام لڑکیاں انتہائی مشکلات کے دور سے گزر رہی ہیں۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ایس پر عراق اور شام میں جس طرح سے دباؤ بڑھ رہا ہے، اس کا خمیازہ خواتین غلاموں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔